23 ستمبر، 2025، 1:17 PM

اسنیپ بیک غیرقانونی، میزائل پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا، ایرانی حکومتی ترجمان کا دوٹوک اعلان

اسنیپ بیک غیرقانونی، میزائل پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا، ایرانی حکومتی ترجمان کا دوٹوک اعلان

ایرانی حکومتی ترجمان نے اسنیپ بیک میکانزم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا اور نہ ہی اس میں کوئی تعطل برداشت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایرانی قوم کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاہم کومت عوامی حقوق کے حصول کے لیے سفارت کاری کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔

اسنیپ بیک میکانزم کے ممکنہ فعال ہونے کے حوالے سے ترجمان نے اسنیپ بیک کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی سفارتی ٹیم اس میکانزم کو روکنے کے لیے مکمل طور پر سرگرم ہے، جس کی مثال وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے متعدد سفارتی دورے ہیں۔

انہوں نے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی اور کہا کہ مشکلات کی صورت میں ہم نے بدترین ممکنہ منظرنامے کے لئے خود کو تیار کر رکھا ہے۔

میزائل پروگرام کے حوالے سے مہاجرانی نے کہا کہ ایران اپنی قوم کے دفاع کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا۔ حالیہ 12 روزہ جنگ میں قومی اتحاد کے ساتھ ساتھ ایران نے میزائل طاقت کے سہارے قوم کا تحفظ کیا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم نہ تو میزائل ٹیکنالوجی کے لیے کسی سے اجازت مانگتے ہیں اور نہ ہی انہیں کم کریں گے۔ ہم اپنی قوم کی سلامتی کو کسی چیز کے بدلے میں نہیں دیں گے۔

News ID 1935515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha